غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ حماس سے دشمنی اور اس کے خلاف جنگ کبھی بھی فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کا جواز نہیں بن سکتی۔
ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کے لوگ بقا کی تلاش میں ایک سے دوسری جگہ منتقل ہورہے ہیں۔ غزہ میں انسانی بحران کا سنگین خطرہ لاحق ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پرفوری جنگ بندی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کے وسیع علاقے ویران اور 80 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ میں خوراک،ایندھن، پانی اور ادویات کی کمی کے علاوہ بیماریوں کےخطرےکا بھی سامنا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے قرارداد پیش کی گئی تھی جسے امریکا نے ویٹو کردیا۔
سیکیورٹی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پر 15 میں سے 13 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی افواج کی بربریت سے اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ 46 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور بہت سے ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔ 50 ہزار سے زائد مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
