Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی سپریم کورٹ نے 5 اگست 2019 کے سیاہ اقدام کو قانونی قرار دے دیا

Now Reading:

بھارتی سپریم کورٹ نے 5 اگست 2019 کے سیاہ اقدام کو قانونی قرار دے دیا
مقبوضہ کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ نے 5 اگست 2019 کے سیاہ اقدام کو قانونی قرار دے دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے 5 اگست 2019  کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق سیاہ اقدام کو قانونی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ  سنادیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا کہ مرکزی حکومت کو فیصلوں کے لیے ریاست سے منظوری لینا ضروری نہیں، جموں کشمیر کے قوانین میں ترمیم کرنا مرکز کے اختیار میں نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے معاملے کا قانونی پہلوؤں سے جائزہ لیا۔ مرکز ریاست کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ہنگامی حالت کے دوران بھی صدر اور وزیراعظم کے اختیارات پر آئینی قدغنیں ہیں۔ مرکز کے ہر اقدام کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا،حکومت کے اقدام کی قانونی حیثیت پر فیصلہ نہیں دیں گے۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ  جموں کشمیر بھارت میں شامل ہوا تو خودمختار نہیں تھا۔ بھارت میں شمولیت کے بعد جموں کشمیر کے پاس خودمختاری نہیں رہی۔ مہاراجہ کشمیر کے سمجھوتے کے بعد بھارتی آئین کو حتمی حیثیت حاصل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آرٹیکل 370 عارضی نوعیت کا تھا، اسے حالت جنگ کے باعث متعارف کروایا گیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے صدر کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کو جائز قرار  دیتے ہوئے کہا کہ آئین ساز اسمبلی کی موجودگی میں صدر کو اختیارات حاصل ہیں۔

عدالت نے کہا کہ صدر جموں کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کے فیصلوں کا پابند نہیں۔ریاست جموں کشمیر یونین آف انڈیا کے ماتحت ہے۔

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر سے متعلق 5اگست 2019 کا فیصلہ بر قرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی اپیلیں مسترد کردیں۔

یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو حکمراں جماعت بی جے پی نے آئین کی شق370 کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر کو خصوصی درجہ فراہم کرتا ہے جسے مودی سرکار نے ختم کر دیا تھا اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم ہو گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر