دہشت گردوں کورہا کرنے والوں سے جواب طلب کیا جائے، بلاول بھٹو
سابق وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان سے تقریبا دہشتگردی کاخاتمہ ہو چکا تھا، دہشت گردوں کورہا کرنے والوں سے جواب طلب کیا جائے۔
وزارتِ داخلہ اسلام آباد میں نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس کہ ایک ایسافیصلہ کیاگیاجس سےتمام جدوجہدانڈرمائنڈہوگئی، افسوس سنگین دہشتگردی میں ملوث دہشت گردوں کوجیلوں سےنکالاگیا۔
بلاول بھٹونے کہا کہ سنگین واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو افغانستان سےواپس لایاگیا، بانی پی ٹی آئی نےان دہشتگردوں کودعوت دی کہ پاکستان واپس آئیں، راتوں رات ایک ایسایوٹرن لیاگیاجس کےاثرات عوام بھگت رہےہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاست دان، پولیس، وکلا دہشت گردی کاشکاربنے، سب نے دہشت گردی کامقابلہ کرتےہوئے شہادتیں بھی قبول کیں، جن دہشتگردوں کوفوج، پولیس نے قربانی دے کرشکست دی، انہیں انگیج کیاگیا۔ پالیمان، پاکستانی عوام سے پوچھے بغیر فیصلہ کیاگیا۔
سابق وفاقی وزیرخارجہ نے کہا کہ دہشت گرودوں کو ایک بارپھرپاکستان پرمسلط کیاگیا، فورسزکی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا، پاکستان سے تقریبا دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، شہداکےحوالےسے وزیرداخلہ کا اقدام اچھاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
