Advertisement
Advertisement
Advertisement

ندا یاسر کا خود کو ’آنٹی‘ کہنے والوں کو کرارا جواب؟

Now Reading:

ندا یاسر کا خود کو ’آنٹی‘ کہنے والوں کو کرارا جواب؟

ندا یاسر پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک ایسا نام بن چکی ہیں جو کسی تعریف کی محتاج نہیں ، انہوں نے اپنی اداکاری اور عمدہ میزبانی سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

ندا یاسر کو اگر پاکستان شوبز انڈسٹری میں مارننگ شو کوئین کہا جائے تو یہ بھی غلط نہیں ہو گا، وہ گزشتہ چودہ سالوں سے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض سرانجا م دے رہی ہیں۔

انہوں نے کئی سنجیدہ اور کامیڈی ڈراموں میں اپنی لاجواب اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں سب سیٹ ہے، نادانیاں، ہم تم اور’ یہ زندگی ہے‘ شامل ہیں۔

حال ہی میں، ندا یاسر نے شائستہ لودھی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور خود پر ہونے والی تنقید پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

ندا یاسر نے خود کو بوڑھی یا آنٹی کہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچپن سے ان کی توجہ خود پر ہونے کے بجائے اپنی فیملی پر مرکوز تھی، اب جب ان کے پاس خود پر توجہ دینے کا وقت ہے تو وہ وہی کریں گی جو ان کا دل کرے گا پھر چاہے وہ چمکیلے لباس کا انتخاب ہو یا بھڑکیلا میک اپ۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر بھی ’فیشن‘ ڈیزائنر بن گئیں

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ہر بار تنقید کو برا نہیں سمجھتیں بلکہ اس میں کوئی نہ کوئی اصلاحی پہلو نکال لیتی ہیں، کئی سالوں کی محنت کے بعد آج وہ کسی حد تک اس میں کامیاب ہوئی ہیں۔

واضح رہےکہ ندا یاسر کی شادی پاکستانی شو بز انڈسٹری کے ایک مشہور اداکار، ہدایت کار  پروڈیوسر یاسر نواز سے 2002 میں ہوئی تھی اور اب ان کی جوڑی کا شمار شوبزانڈسٹری کی خوبصورت اور کامیاب ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

یاسر نے دوسری شادی کی تو انہیں چھوڑ دوں گی، ندایاسر

اس جوڑی کے اس رشتے کو اکیس سال ہوچکے ہیں اور ان کے تین پیارے سے بچے ہیں۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر