کرکٹ ڈپلومیسی سے سفارتی تعلقات میں بہتری لاٸی جاسکتی ہے، انوار الحق کاکڑ
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ذکاء اشرف سے ملاقات کی جس میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور سے نگراں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم کو کرکٹ کی بہتری کے لیے اٹھائے گٸے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی جب کہ پی ایس ایل، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس سے بھی آگاہ کیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
نگراں وزیراعظم نے کرکٹ کے حوالے سے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے ذکاء اشرف کو مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتے ہیں، پی ایس ایل کے شاندار انعقاد کے لیے حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ ڈپلومیسی سے سفارتی تعلقات میں بہتری لاٸی جاسکتی ہے، حکومت کرکٹ کے فرغ کےلیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
