Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان شوگرمل ریفرنس؛ حمزہ شہبازکی مستقل حاضری معافی کی درخواست پرجواب طلب

Now Reading:

رمضان شوگرمل ریفرنس؛ حمزہ شہبازکی مستقل حاضری معافی کی درخواست پرجواب طلب
حمزہ شہباز

لاہورکی احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی۔

حمزہ شہباز حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے رمضان شوگرمل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری مکمل کرلی۔

نیب کے وکیل وارث جنجوعہ نے کہا کہ اس کیس میں بریت کی درخواستیں دائر ہوئی تھیں، اب یہ کیس گواہوں کے بیانات سے شروع ہو گا۔ احتساب عدالت نے کارروائی 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے رمضان شوگر ملز کا ریفرنس دوبارہ عدالت جمع کروا دیا تھا۔

Advertisement

حمزہ شہبازکی میڈیا سے گفتگو

پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہا کہ عدالت سے سرخروبھی ہوئےاورعمران نیازی کی حکومت میں جھوٹے کیس بنائے گئے۔ اس حکومت کی دوران بھی ایف آئی اے نے کہا کہ ہمارے پا س کوئی ٹھوس ثبوت نہیں میں اورشہبازشریف بری ہوئے۔

انھوں نے مذید کہا کہ آج نواز شریف بھی با عزت بری ہورہے ہیں، جھوٹے کیس بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا۔  قوم سے جھوٹ بولا گیا جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں۔ اس ملک کا وقت قیمتی ہے اور عوام کا وقت قیمتی ہے،  ہم سب کو مل کر لوگوں کے مستقبل کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے اورمیں سیاسی کارکن ہوں میری امید اور دعا ہے کہ الیکشن وقت پرہونے چاہییں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر