Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی ڈی آئی خان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

Now Reading:

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی ڈی آئی خان میں دہشت گرد حملے کی مذمت
صدر مملکت

صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کی ڈی آئی خان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

صدر عارف علوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

Advertisement

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

نگران وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل میں مختلف علاقوں میں کارروائی کی جس کے دوران مجموعی طور پر 27 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 17 دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گردوں کے مختلف خودکش دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گرگئی جس سے متعدد اموات ہوئیں جبکہ اس دوران 23 بہادر سپاہیوں نے شہادت کو گلے لگایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر