
وہ کون سے عوامل ہیں جو آپ کے پیر کے سائز کا تعین کرتے ہیں؟
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے آپ کے پیر کے سائز کا تعین کس طرح ہوتا ہے اور لوگوں کے جوتوں کے سائز زندگی میں کئی بار تبدیل کیوں ہوتے ہیں؟ تو اس کا جواب ایک پوڈیاٹرک میڈیسن کے ڈاکٹر نے نہایت آسان سے انداز میں دیا ہے۔
ٹموتھی جے ملر، ڈی پی ایم، ایف اے سی ایف اے ایس جوکہ فلوریڈا میں ٹخنوں اور پیروں کے ماہر ہیں ان کا کہنا ہے کہ بہت سے عوامل ہیں جو پیروں کے سائز کا تعین کرتے ہیں ان میں جینیات ایک اہم کردار ادا کرتی ہے تاہم پیروں کے سائز کا تعین کرنے کے لیے یہ واحد عنصر نہیں ہے، آپ کا طرز زندگی، بشمول طبی تاریخ، جوتوں کے انتخاب اور آپ کس طرح کی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں یہ سب آپ کے پیروں کی جسامت اور شکل کا تعین کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ پیروں کے سائز کا تعین والدین کی جانب سے کوئی خاص خصلت کی وجہ سے ہوتا ہے تو جے ملر کا کہنا ہے کہ پیروں کے سائز کے حوالے سے والدین کی طرف سے کوئی خاص خصلتیں نہیں ہیں، تاہم آپ کے والدین کے پاؤں کا سائز اس بات کی جانب اشارہ کرسکتا ہے کہ آپ کے پاؤں کا سائز کیا ہوگا۔ پھر بھی، سائنس اس حوالے سے کوئی واضح ثبوت فراہم نہیں کرتی کہ والدین کے پیر کا سائز بچے کے پیر کے سائز کا تعین کرتاہے۔
ملر کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا ذمہ دار فینوٹائپ ہے۔ فینوٹائپ سے مراد کسی فرد کی قابل مشاہدہ خصوصیات ہیں، جیسے کہ قد، آنکھوں کا رنگ اور خون کی قسم۔ کسی شخص کے فینوٹائپ کا تعین ان کے جینومک میک اپ (جینوٹائپ) اور ماحولیاتی عوامل دونوں سے ہوتا ہے۔یہ وہ مخصوص خصلتیں ہیں جو والدین سے آپ کو وراثت میں ملتی ہیں۔
اگرچہ آپ کے پاس ایک جین ٹائپ ہے جو آپ کی والدہ کا 50 فیصداور آپ کے والد کا 50 فیصد ہے، فینو ٹائپ ان جینوں کا اظہار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کبھی اپنی والدہ اور کبھی اپنے والد سے مشابہت رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ کچھ اور غیر موروثی عوامل بھی ہیں جو پاؤں کے سائز پر اثر انداز ہوتے ہیں ان میں ننگے پاؤں چلنا ہے۔ جو لوگ ننگے پاؤں چلتے ہیں وہ بڑے پاؤں رکھتے ہیں، جبکہ کچھ بیماریاں جیسے پٹھوں، اور لیگامینٹس سے تعلق رکھتی ہیں، پیروں کے سائز کے بڑا یا چھوٹا رہنے کا سبب بن سکتی ہیں۔
اسی طرح وزن آپ کے پاؤں کے سائز کو متاثر کرتا ہے آپ کا وزن جتنا زیادہ ہوگا پیر کا سائز اتنا ہی بڑا ہوسکتا ہے۔ بچپن میں پیر تیزی سے بڑھتے ہیں جبکہ جوان ہونے پر ان کا سائز بڑھنا رک جاتا ہے۔
کیا جنس جوتے کے سائز کو متاثر کرتی ہے؟
ملر کے مطابق مردوں کے پاؤں عام طور پر بڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ خواتین کے مقابلے میں نمو کے ہارمونز اور ٹیسٹوسٹیرون کی اعلی سطح ہے۔ جبکہ خواتین کے پیر چھوٹے لیکن چوڑے ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News