
سال 2023 میں رخصت ہونے والی پاکستان کی مشہور شخصیات
سال 2023 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے بہت مشکل رہا کیونکہ اس سال کئی معروف اداکار اور مشہور شخصیات انتقال کر گئیں۔
رواں سال قوی خان، شکیل، ماجد جہانگیر، شعیب ہاشمی، امجد اسلام امجد، اور ضیا محی الدین، شکیل احمد، اور یعقوب عاطف جیسی بے شمار مشہور شخصیات اور ادیب انتقال کرگئے۔
امجد اسلام امجد، شعیب ہاشمی، قوی خان، اور ضیا محی الدین اپنی ذات میں ایک ایسا ادارہ تھے جن کی اداکاری اور ادب کی دنیا میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاکستان کے معروف کامیڈین ماجد جہانگیر کا انتقال 10 جنوری 2023 کو جبکہ 10 فروری کو امجد اسلام امجد 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اور 13 فروری کو ضیا محی الدین کا انتقال ہوا۔
اس کے علاوہ فروری میں معروف بلوچی گلوکار واسو خان جو طویل علالت میں مبتلا تھے اور انہیں سکھر کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔
کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا پاکستان کے معروف ٹیلی ویژن اداکار قوی خان 6 مارچ 2023 کو اسّی برس کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کر گئے جبکہ 6 مئی 2023 کو پاکستانی اداکار، میزبان، مصنف اور استاد شعیب ہاشمی بھی مٹی تلے دب گئے۔
9 اپریل 2023 کو پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے اور عثمان خالد بٹ اور عمر خالد بٹ کے والد اور پی ٹی وی کے سابق اداکار خالد سعید بٹ 13 اپریل کو انتقال کر گئے۔
پانی دا بلبلا سے شہرت حاصل کرنے والے یعقوب عاطف کا انتقال 12 مئی کو ہوا جبکہ سینئر اداکار شکیل احمد طویل علالت کے بعد 29 جون کو انتقال کر گئے۔
اس کے علاوہ معروف فلم ڈائریکٹر حسن عسکری بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر 30 اکتوبر کو انتقال کر گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News