Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2023 میں نیٹ فلکس پر لوگوں نے سب سے زیادہ کونسی سیریز دیکھی؟

Now Reading:

سال 2023 میں نیٹ فلکس پر لوگوں نے سب سے زیادہ کونسی سیریز دیکھی؟

نیٹ فلکس صارفین کے لئے بُری خبر

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ رواں سال 2023 میں لوگوں نے معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ کونسی سیریز دیکھی۔

معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سال 2023 کے آخر میں سب سے زیادہ پلیٹ فارم میں دیکھے جانے والی مقبول سیریز اور فلموں کی تازہ فہرست جاری کی ہے جس میں یہ تفصیلات بھی موجود ہیں کہ شائقین نے کون سی سیریز کتنے گھنٹے دیکھی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز ’دی نائٹ ایجنٹ سیزن ون‘ کو پوری دنیا میں 81 کروڑ 20 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔

اس کےعلاوہ دوسرے نمبر پر ’جنی اور جارجیا سیزن ٹو‘ کو پوری دنیا میں 66 کروڑ 51 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا، تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا کی سُپر ہٹ سیریز ’دی گلوری سیزن ون‘ کو 62 کروڑ 28 لاکھ گھنٹے، چوتھے نمبر پر ’ویڈنزڈے‘ سیریز 50 کروڑ 77 لاکھ گھنٹے اور پانچویں نمبر پر ’کوئن شارلٹ: برجرٹن اسٹوری‘ کو 50 کروڑ 30 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔

ٹاپ 5 میں جنوبی کورین ’دی گلوری‘ واحد سیریز جو انگریزی زبان میں نہیں ہے، یہ ایک ایسی خاتون کی کہانی تھی جو نوجوانی میں انہیں تنگ کرنے والے لوگوں سے کئی سال بعد بدلہ لیتی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ فہرست صرف جنوری 2023 اور جون 2023 کے درمیان دیکھے گئے شوز پر مبنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
واٹس ایپ پر اسٹیٹس کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، نیا فیچر کونسا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر