
مولی کے جوس کا استعمال آپ کو کن بڑی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟ جانیں
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ مولی کے جوس کا استعمال آپ کو کن بڑی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مولی ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے جو کہ جسم میں سے زہریلے مادے خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
مولی کا جوس صحت کے حوالے سے بیش بہا فوائد کا حامل ہوتا ہے۔
ذیابیطس کے خطرے کو کم کرے
مولی کا رس آپ کو نہ صرف ذيابیطس کے خطرے سے بچا سکتا ہے بلکہ اس کا استعمال ذيابیطس کے مریضوں کے شوگر لیول کو کم کرنے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مولی کے جوس میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو ایڈيوپونکٹن نامی خامرے کے افراز میں مدد دیتے ہیں جو کہ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے
مولی کے جوس کا استعمال جگر کی صفائی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے یہ زہریلے مادوں کو خارج کر کے جگر کی صحت کو بحال کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ماہرین یرقان کے مریضوں کو مولی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں مگر صحت مند افراد بھی مولی کے رس کو استعمال کر کے اپنے جگر کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے
مولی کا جوس ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ کیلشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور اس کو بڑھنے سے روکتا ہے جس کی وجہ سے دل پر دباؤ میں کمی واقع ہوتی ہے اور اس کے کسی بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔
تیز بخار میں مفید
تیز بخار میں مولی کے جوس کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ ایک جانب تو یہ جسم کے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ جسم میں بخار کا سبب بننے والی اندرونی سوزش کے خاتمے کا بھی باعث بنتا ہے اور افاقہ کا سبب بنتا ہے۔
قوتِ مدافعت میں اضافے کے لیے مفید
عام طور پر مختلف قسم کے بیکٹیریا، وائرس یا فنگس جسم میں مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں مگر مولی کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم کو ان جراثیموں سے لڑنے کی نہ صرف طاقت فراہم کرتا ہے بلکہ ان سے خود بھی لڑ کر ان کو مار بھگاتا ہے، اس اعتبار سے مولی کے جوس کا روزانہ استعمال انسان کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News