عثمان خواجہ آئی سی سی کی پابندی کے باجود غزہ کی حمایت میں ڈٹ گئے
پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ آئی سی سی کی جانب سے پابندکیے جانے کے باجود غزہ کی حمایت میں ڈٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا۔
اس سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے جوتے پر ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ اور ’آزادی ہر انسان کا حق ہے‘ کے نعرے درج کرنے پر آئی سی سی نے انہیں دوبارہ ایسا نہ کرنے کے لیے متنبہ کیا تھا۔

وہ پرتھ میں آج پاکستان کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران وہی جوتے پہننے کا ارادہ رکھتے تھے۔
تاہم آئی سی سی کی پابندی کے باعث عثمان خواجہ نے آج پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بازو پر سیاہ پٹی پہن کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے عثمان خواجہ کو آئی سی سی قوانین سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی کے قوانین ذاتی پیغامات کے اظہار سے منع کرتے ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی ان قوانین پر عمل کریں گے۔
جس کے جواب میں 37 سالہ عثمان خواجہ نے کہا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے حمایتی پیغام والے جوتے پہننے کی اجازت نہ دیے جانے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن وہ کوشش کرتے رہیں گے کہ انہیں اس اقدام کی اجازت مل جائے۔
عثمان خواجہ نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی قیمت پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
All Lives are Equal. Freedom is a Human right. I'm raising my voice for human rights. For a humanitarian appeal. If you see it any other way. That's on you… pic.twitter.com/8eaPnBfUEb
Advertisement— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) December 13, 2023
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی قوانین کی عزت کرتا ہوں، ان کے فیصلے کا احترام کروں گا لیکن میں ان سے لڑوں گا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرواؤں گا۔
عثمان خواجہ کے ساتھی کھلاڑی اور سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
