Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتاہے، نگراں وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتاہے، نگراں وزیراعظم
آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی

پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتاہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتاہے، کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آزاد کشمیراسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کوطاقت سےزیرکرنےکابھارتی خواب پورانہیں ہوگا، کشمیرکا مقدمہ پاکستان کی اپنی زمین اور اپنےلوگوں کا مقدمہ ہے۔ چند روزقبل یاسین ملک کوسزائےموت سنائی گئی۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ایسی سزائیں صرف کٹھ پتلی عدالت ہی سناسکتی ہے، کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے، آخرکب تک کشمیریوں کی آوازکودبایاجاسکتاہے، پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتاہے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیاکو مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے کردار اداکرنا ہوگا، کشمیرکے معاملے پر ہم پر 3 بارجنگ تھوپی گئی، اگرکشمیرپر30 باربھی جنگ تھوپی گئی تو ہم 300 بارلڑیں گے، بھارت خودکودنیاکی سب سےبڑی نام نہاد جمہوریت کہتا ہے۔

انوارالحق نے کہا کہ بھارت میں ماورائےعدالت قتل، اقلیتوں پرمظالم ہورہےہیں، 3 روزقبل بھارتی سپریم کورٹ نےغیرآئینی وغیر قانونی فیصلہ دیا، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم جاری ہیں، 1948سے جموں وکشمیرعالمی سطح پرنامکمل ایجنڈا ہے۔ کشمیریوں کی قبضےکےخلاف قربانیوں کی لمبی تاریخ ہے۔

Advertisement

نگراں وزیراعطم نے کہا کہ صدی گزرنےوالی ہے لیکن کشمیریوں کی صورتحال بہترنہیں ہوئی، کشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، اقوام متحدہ نےکشمیریوں کو حق خودارادیت کااختیاردیا، کشمیردنیا کےتصفیہ طلب مسائل میں سب سے پرانامسئلہ ہے۔  اس وقت بھی لاکھوں کشمیری بھارتی غیرقانونی تسلط میں ہیں، پہلانگراں وزیراعظم ہوں جسےآزادکشمیراسمبلی میں خطاب کےلیےدعوت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر