Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرد موسم میں سستی اور تھکاوٹ سے نجات میں مددگار 10 سپرفوڈ

Now Reading:

سرد موسم میں سستی اور تھکاوٹ سے نجات میں مددگار 10 سپرفوڈ
سرد موسم میں سستی اور تھکاوٹ سے نجات میں مددگار 10 سپرفوڈ

سرد موسم میں سستی اور تھکاوٹ سے نجات میں مددگار 10 سپرفوڈ

موسم سرما میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونے لگتی ہیں ایسے میں بہت سے لوگ ونٹر بلیوز کا سامنا کرتے ہیں، کیونکہ دن میں کم ہوتی روشنی اور صبح کا دیر سے ہونا آپ کے مزاج کے ساتھ جسم پر بھی کچھ منفی اثرات مرتب کرتا ہے جس سے زیادہ تھکن محسوس ہوتی ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ قدرتی روشنی کی کمی ہماری چوکنا رہنے کی صلاحیت میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے اس طرح مزاج سستی کی طرف مائل رہتا ہے۔

جبکہ بہت سے افراد موسم سرما میں ڈپریشن کی ایک شکل جسے سیزنل ایفیکٹیو ڈس آرڈر کہا جاتا ہے کا سامنا کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں توانائی کی سطح میں کمی ہونے لگتی ہے اور اس کی ایک وجہ سرد موسم میں گھر کے اندر رہنا اور کم متحرک ہونا بھی شامل ہے جو آپ میں سست رہنے کا احساس جگاتا ہے۔

 تاہم اچھی بات یہ ہے کہ تمام ہی سپر فوڈز اپنے اندر ایسے اجزاء رکھتے ہیں جو توانائی کی سطح بڑھانے اور مزاج کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ بات تو آپ سب ہی جانتے ہیں کہ سپر فوڈز انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، جن میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے، سپر فوڈز توانائی کی سطح اور مجموعی صحت میں کئی طرح سے اضافہ کرتے ہیں۔

Advertisement

بہت سے سپر فوڈز اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتے ہیں، جو آکسیڈیٹیو تناؤ اور سوزش سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں، خلیے کے بہتر کام کو یقینی بناتے ہیں اور تھکاوٹ کو کم کرتے ہیں۔

یہاں پر 10 ایسے سپر فوڈز کا ذکر کیا جارہا ہے جو اس موسم سرما میں آپ کی توانائی کی سطح کو بڑھانے اور سستی سے لڑنے میں مدد دیں گے۔

بلیو بیریز

اینٹی آکسیڈینٹس اور وٹامنز سے بھری ہوئی، بلیو بیریز خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہیں،  علمی افعال کو بڑھاتی ہیں اور توانائی کی سطح میں اضافہ کرتی ہیں۔

پالک

آئرن سے بھرپور پالک پورے جسم میں آکسیجن پہنچانے میں مدد کرتا ہے اور میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے، اس طرح تھکاوٹ کا مقابلہ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

Advertisement

کوئنو

کوئنو پروٹین کا ایک مؤثر ذریعہ ہے جو توانائی کا ایک مستقل سلسلہ جاری کرتا ہے، اس طرح یہ آپ کو دن بھر ایندھن فراہم کرتا ہے۔

تخم ملنگا

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، فائبر اور پروٹین سے بھرپور یہ ننھے بیج قوت برداشت کو بڑھاتے،  بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھتے اور توانائی کی کمی کو روکتے ہیں۔

سالمن مچھلی

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اور وٹامن ڈی کی کثیر مقدار لیے سالمن دماغ کی صحت کو بڑھاتی ہے۔ یہ سیروٹونن کی سطح میں اضافہ اور نیند کو منظم کرتی ہے اور اس طرح آپ کو موسم سرما کے بلیوز کا مقابلہ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

Advertisement

 دہی

دہی پروٹین سے مالا مال ہوتا ہے یہ خون میں شکر کی سطح کو مستحکم، ہاضمہ کے نظام کو بہتر اور توانائی کا ایک مؤثر ذریعہ فراہم کرتا ہے۔

شکر قندی

شکر قندی میں فائبر کی اعلیٰ سطح اور پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ مسلسل توانائی فراہم کرتے ہیں، جس سے آپ چوکنا اور مطمئن محسوس کرتے ہیں۔

 بادام

میگنیشیم اور صحت مند چکنائی سے بھرپور بادام توانائی کو بڑھانے، تھکاوٹ کے احساس کو کم کرنے اور دماغ کے مجموعی کرکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

Advertisement

سبز چائے

کیفین اور اینٹی آکسیڈنٹس پر مشتمل سبز چائے دماغی چوکسی اور میٹابولزم کو بڑھاتی ہے جس سے توانائی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ میں کیفین ہوتی ہے جو اینڈورفنز کے اخراج کو تحریک دیتی ہے، اس طرح مثبت موڈ کو فروغ ملتا ہے اور توانائی بڑھنے لگتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر