Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج نے وطن کے تحفظ، سلامتی کیلئے عظیم قربانیاں دی ، شہباز شریف

Now Reading:

پاک فوج نے وطن کے تحفظ، سلامتی کیلئے عظیم قربانیاں دی ، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی اور پاک فوج کے جوان واجد علی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر و غرور ہیں۔

اپنے بیان میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی بلاجواز اور بلااشتعال فائرنگ بزدلانہ ہے جبکہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی بھارت کی جانب سے کھلی دہشت گردی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا کہ رب کریم شہدا کے درجات بلند فرمائے آئے اور واجد علی شہید کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے جبکہ ان کی قربانیوں کا حقیقی اجر اللہ تعالی انہیں عطاء فرمائے گا ۔ آمین

یاد رہے کے بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔

Advertisement

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سپاہی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے ایل او سی سیکٹر شاہ کورٹ پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولاباری کی ۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) شاہ کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے تبادلہ میں بیس سالہ سپاہی واجد علی شہید ہوگئے ،سپاہی واجد علی کا تعلق ضلع دادو سے ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان  نے مزید کہا تھا کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی شاہ کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کے دوران بھاری ہتھیار استعمال کیے جبکہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور  چیک پوسٹوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی لیگی رہنما حنیف عباسی کو فارم 47 کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر