Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین کو بڑا دھچکہ، ہنگری نے 55 بلین ڈالر کی امداد روک دی

Now Reading:

یوکرین کو بڑا دھچکہ، ہنگری نے 55 بلین ڈالر کی امداد روک دی

ہنگری نے یوکرین کے لیے یورپی یونین کی جانب سے دی جانے والی 55 بلین ڈالر کی امداد روک دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ ممبران کے مذاکرات کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم نے یوکرین کو اضافی رقم دینے کے لیے قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔

یورپی یونین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ امدادی مذاکرات اگلے سال کے اوائل میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

یوکرین کے لیے یہ خبر کسی زلزلے سے کم نہیں ہے کیونکہ وہ یورپی یونین اور امریکہ کی مالی اعانت پر شدید انحصار کرتا ہے کیونکہ وہ قابض روسی افواج سے لڑ رہا ہے۔

یورپی یونین کے رہنماؤں کی جانب سے یوکرین اور مالڈووا کے ساتھ رکنیت کے لیے مذاکرات شروع کرنے اور جارجیا کو امیدوار کا درجہ دینے کے فیصلے کے فوری بعد مسٹر اوربان نے امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

ہنگری جو روس کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتا ہے طویل عرصے سے یوکرین کی رکنیت کی مخالفت کرتا رہا ہے لیکن اس اقدام کو ویٹو نہیں کرتا ہے۔

وزیر اعظم وکٹر اوربان کچھ دیر کے لیے مذاکراتی کمرہ سے باہر چلے گئے جسے حکام نے پہلے سے متفقہ اور تعمیری انداز قرار دیا جبکہ دیگر 26 رہنماؤں نے ووٹنگ کے ساتھ آگے بڑھنا شروع کر دیا۔

وزیر اعظم وکٹر اوربان  نے آج ہنگری کے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ انہوں نے اپنے یورپی یونین کے شراکت داروں کو روکنے کے لیے آٹھ گھنٹے تک جدوجہد کی لیکن وہ انہیں قائل نہیں کر سکے۔

وکٹر اوربان نے مزید کہا کہ یوکرین کا یورپی یونین کی رکنیت کا راستہ ویسے بھی ایک طویل عمل ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ بوڈاپیسٹ میں پارلیمنٹ اگر چاہے تو اب بھی ایسا ہونے سے روک سکتی ہے۔

ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ابھی کچھ وقت ہے، یوکرین کے پاس آئندہ چند ہفتوں میں پیسے ختم نہیں ہوں گے۔

ایک نیوز بریفنگ میں آج اس بات کی تصدیق کی کہ یورپی یونین کے ایک رہنما کے علاوہ تمام رہنماؤں نے یورپی یونین کے لیے امدادی پیکج اور وسیع تر بجٹ تجاویز پر اتفاق کیا ہے۔

Advertisement

یوکرین 61 ارب ڈالر کے امریکی دفاعی امدادی پیکج کی منظوری کا خواہاں ہے لیکن ڈیموکریٹ اور ریپبلکن قانون سازوں کے درمیان بڑے اختلافات کی وجہ سے اس فیصلے میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ .

روس کی قابض افواج کے خلاف یوکرین کی جوابی کارروائی موسم سرما کے آغاز میں رک گئی ہے اور خدشہ ہے کہ روسی یوکرین کو آسانی سے شکست دے سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر