
مچھلی کا کانٹا اگر حلق میں اٹک جائے تو کیا ہوتا ہے؟ جانیے اس کو نکالنے کے کچھ ایسے طریقے جو سب کو معلوم ہونے چاہئیں
تقریباً ہر گھر میں ہی مچھلی مختلف طریقوں سے پکا کر بہت شوق سے کھائی جاتی ہے، مچھلی ایک ایسی غذا ہے جس میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھے ہیں۔
مچھلی کی کئی اقسام ہیں ایک اندازے کے مطابق اس کی 21 ہزار سے زائد اقسام دریافت کی جاچکی ہیں۔
لیکن اگر ایسا ہوتا ہے کہ مچھلی کھاتے وقت اچانک حلق میں اُس کا کانٹا پھنس جاتا ہے اور ہم پریشان ہوجاتے ہیں کہ اب کیا کریں تو ایسے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم آپکو ایسا طریقہ بتائیں گے جو آپکے کام آئے گا۔
اگر مچھلی کا کانٹا حلق میں پھنس جائے تو زبردستی کھانس کر کانٹے کو منہ کے راستے نکال دیں لیکن اگر یہ طریقہ کام نہ کرے تو کچھ مقدار میں سرکے کو پینے سے بھی کانٹے کو نگلنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں موجود تیزابیت اس کانٹے کو نرم کردیتی ہے۔
اس کے علاوہ سوڈے کو پینے سے بھی مدد مل سکتی ہے جس میں موجود گیس سے کانٹے کے ٹکڑے ہوسکتے ہیں یا کھانے کا چمچ زیتون کا تیل پینے سے بھی گلے میں پھنس جانے والے کانٹے کو معدے میں پہنچانا ممکن ہے۔
کیلے کا ایک بڑا ٹکڑا نگلنے سے بھی ایسا ممکن ہے کیونکہ وہ ٹکڑا کانٹے کو اپنے ساتھ کھینچ کر معدے میں پہنچا دے گا۔
پانی میں کچھ سیکنڈ کے لیے روٹی کو بھگو کر اس کا بڑا ٹکڑا کھانے سے بھی پھنس جانے والے کانٹے کو نکالنا آسان ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News