
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کے لئے ایک اور خوشخبری
پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی رد و بدل کا امکان ہے۔
نگراں حکومت نے پچھلے 3 ماہ میں پیٹرول میں 62 روپے اور ڈیزل میں 55.17 روپے کمی کی ہے۔
موجودہ حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں پہلے 40 روپے اور اب 14 روپے کی کمی سے عوام کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے۔
آنے والے دنوں میں اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی سے مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News