Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل فرنچائزز نے تجوریوں کے منہ کھول دیئے، مچل اسٹارک تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی قرار

Now Reading:

آئی پی ایل فرنچائزز نے تجوریوں کے منہ کھول دیئے، مچل اسٹارک تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی قرار

دبئی میں ہونے والے آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والی آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کا راج رہا، فاسٹ بالر مچل اسٹارک کی کولکتہ نائٹ رائیڈر نے 24.75 کروڑ بھارتی روپے کی بولی لگائی ہے۔

آسٹریلیا کی ورلڈ کپ 2023 کے فاتح کپتان پیٹ کمنز دوسرے نمبر پر رہے جن کی خدمات حاصل کرنے کے لیے سن رائزر حیدرآباد نے 20.40 کروڑ بھارتی روپے کی بولی لگائی ہے۔

آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں نیوزی لینڈ کے بہترین کھلاڑی ڈیرل مچل کا نام بھی شامل ہے، جنہیں ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے 14.25 کروڑ بھارتی روپے میں چنئی سپر کنگز نے خرید لیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز الجاری جوزف کے لیے زبردست بولی لگائی گئی۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز، رائل چیلنجرز بنگلورو اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر الجاری جوزف کو حاصل کرنے کی جنگ دیکھنے میں نظر آئی۔

Advertisement

رائل چیلنجرز بنگلورو نے فاسٹ بالر الجاری جوزف کے لیے 11.50 کروڑ بھارتی روپے خرچ کر دئیے۔

آئی پی ایل نیلامی 2024 میں اس مرتبہ بھارت کی جانب سے فاسٹ بالر ہرشل پٹیل نے اونچی چھلانگ لگائی، انہیں پنجاب کنگز نے 11.75 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر