Advertisement
Advertisement
Advertisement

منشا پاشا بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشمند

Now Reading:

منشا پاشا بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشمند

منشا پاشا بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشمند

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ورسٹائل پرفارمنس کے لیے جانی جانے والی منشا پاشا نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں اپنی خواہشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ کام کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں کبھی بھی بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ اداکار جے دیپ اہلاوت کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

جے دیپ اہلاوت کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ساتھ کام کرنا ایک خوش کن تجربہ ہوگا کیونکہ وہ ایک تجربہ کار اداکار ہیں اور ایک باصلاحیت اداکار ہی کسی پراجیکٹ کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار جیدیپ اہلاوت نے گزشتہ کچھ سالوں میں ‘گینگز آف واسے پور’، ‘رئیس’، ‘راضی’، ‘بارڈ آف بلڈ’، اور حال ہی میں نیٹ فلکس پر تھرلر فلم ‘جانے جان’ میں اپنی بے مثال اداکاری سے اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر