Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملائیشیا نے اسرائیل کے جھنڈے والے بحری جہازوں پر پابندی لگا دی

Now Reading:

ملائیشیا نے اسرائیل کے جھنڈے والے بحری جہازوں پر پابندی لگا دی

ملائیشیا نے غزہ جنگ کے جواب میں اسرائیل کے جھنڈے والے بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ملائیشیا نے غزہ کی جنگ کے جواب میں اسرائیل کے جھنڈے والے تمام مال بردار جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا ہے۔

ملائشیا نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف قتل عام اور بربریت کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات فلسطینیوں کے خلاف جاری قتل عام اور بربریت کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

وزیر اعظم انور ابراہیم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو بھی فوری طور پر جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی کسی بھی بندرگاہ پر سامان لوڈ کرنے سے روک دیا جائے گا۔

Advertisement

ملائشیا، جہاں تقریبا 60 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار نہیں رکھتا اور اسرائیل فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل کی وکالت کرتا ہے۔

وزیر اعظم کے مطابق ملائیشیا کی حکومت نے اسرائیلی شپنگ کمپنی زیڈ آئی ایم کو ملائیشیا کی کسی بھی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پابندیاں اسرائیل کے ان اقدامات کا جواب ہیں جو بنیادی انسانی اصولوں کو نظر انداز کرتے ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف جاری قتل عام اور بربریت کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ملائشیا نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے جھنڈے کا استعمال کرنے والے بحری جہازوں کو ملک میں لنگر انداز ہونے کے لیے قبول نہیں کرے گا اور اسرائیل جانے والے کسی بھی جہاز پر ملائیشیا کی بندرگاہوں پر سامان لادنے پر پابندی عائد کر دے گا۔

وزیر اعظم انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ یہ دونوں پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر