Advertisement
Advertisement
Advertisement

حوثی رہنما کی امریکی جنگی جہازوں پر حملے کی دھمکی

Now Reading:

حوثی رہنما کی امریکی جنگی جہازوں پر حملے کی دھمکی

یمن کے حوثی رہنما نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے جنگی جہازوں پر حملے کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے حمایت یافتہ گروپ کو واشنگٹن نے نشانہ بنایا تو وہ امریکی جنگی جہازوں پر حملے کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے رواں ہفتے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک کثیر القومی فورس قائم کی تھی۔

حوثی رہنما عبدالمالک نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان اور ویتنام میں جو کچھ برداشت کرنا پڑا اس سے بھی زیادہ سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کئی سالوں کی جنگ کے بعد یمن کے وسیع علاقے پر قابض حوثی باغیوں نے گذشتہ ماہ سے بحیرہ احمر سے گزرنے والے بین الاقوامی بحری جہازوں پر ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔

Advertisement

امریکہ کی قیادت میں ہونے والے اس سکیورٹی اقدام میں واشنگٹن اور دس دیگر نیٹو ممالک بحیرہ احمر میں گشت کریں گے تاکہ مستقبل میں حوثیوں کے حملوں کو روکا جا سکے اور ان کا جواب دیا جا سکے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ اگر امریکیوں کو مزید کشیدگی پیدا کرنے اور ہمارے ملک کو نشانہ بنا کر یا اس کے خلاف جنگ چھیڑ کر حماقت کرنے کی ترغیب دی گئی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

حوثی رہنما نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں کہا کہ ہمارے ملک پر حملہ کیا گیا تو ہم امریکی جنگی جہازوں، مفادات اور نیوی گیشن کو اپنے میزائلوں، ڈرونز اور فوجی کارروائیوں کا ہدف بنائیں گے۔

حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں اپنے حملوں میں اضافہ کرتے ہوئے اسرائیل جانے والے تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے اور شپنگ کمپنیوں کو اسرائیلی بندرگاہوں سے نمٹنے کے خلاف متنبہ کیا ہے۔

ان حملوں کی وجہ سے یورپ اور شمالی امریکہ کو نہر سوئز کے ذریعے ایشیا سے ملانے والے ایک اہم تجارتی راستے میں خلل پڑا ہے اور کنٹینر شپنگ کی لاگت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ کمپنیاں متبادل، اکثر طویل راستوں کے ذریعے اپنا سامان بھیجنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

حوثی حملوں سے نبٹنے کے لیے برطانیہ، بحرین، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے، سیشیلز اور اسپین امریکہ کے ساتھ مل کر جنوبی بحیرہ احمر اور اس سے ملحقہ خلیج عدن میں مشترکہ گشت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر