Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابراعظم اور رضوان کو نیوزی لینڈ کیخلاف آرام دینے کی مخالفت کس نے کی؟

Now Reading:

بابراعظم اور رضوان کو نیوزی لینڈ کیخلاف آرام دینے کی مخالفت کس نے کی؟

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر نے سابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں آرام دینے کی بات پر محمد حفیظ کا موقف سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور بابراعظم نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے، مشکل سیریز کے دوران سینئیرز کو ہر گز آرام نہیں کرواسکتے۔

انہوں نے سلیکشن کمیٹی پر واضح کیا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سینئیرز اور جونئیرز کے کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے تاکہ ورلڈکپ سے قبل ٹیم ردھم میں آجائے۔

محمد حفیظ نے سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں محمد رضوان اور بابر اعظم کو آرام دینے کی بات بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے بعد ڈراپ نہیں کریں گے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تجربات کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں صاحبزادہ فرحان بطور اوپنر کھیلتے رہے ہیں، اگر وہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہ اوپن کرسکتے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ نیوزی لینڈ میں تجربے کار کھلاڑیوں کو آرام کروانا ٹیم کے مفاد میں نہیں ہو گا، شاہین آفریدی کی بطور کپتان پہلی سیریز ہے لہٰذا سینئر ز کو آرام کروانے کی تجویز کو در کیا جاتا ہے۔

محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نیوزی لینڈ میں سینئر اور جونیئر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنا ٹیم کے بہتر مفاد میں ہوگا، اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ اپریل 2024 میں جب نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی تو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کے ایڈوانٹیج میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر