Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان

Now Reading:

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان

پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر پپو خان چاچڑ نے جمعیت علمائے اسلام ف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر پپو خان چاچڑ نے اپنی رہائشگاہ پر جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد سومرو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام ف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

پپو خان چاچڑ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے۔

پپو خان چاچڑ جے یو آئی (ف) کے ٹکٹ پر ضلع گھوٹکی میں دو صوبائی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔

 جنرل سیکرٹری جے یو آئی (ف) علامہ راشد سومرو نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام سندھ میں حکومت بنائے گی، سندھ میں اگلا وزیر اعلیٰ جے یو آئی کا ہوگا۔

Advertisement

علامہ راشد سومرو نے کہا کہ ہم اپنے مینڈیٹ پر پہرہ دیں گے، سابقہ الیکشن میں بھی ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہمارا مینڈیٹ چوری کرکے اگر کوئی جعلی وزیر اعلیٰ لایا گیا تو پھر اسے حلف اٹھانے نہیں دیں گے، جہاں پر جس پارٹی کا مینڈیٹ ہے اسے تسلیم کیا جائے۔

جنرل سیکرٹری جے یو آئی (ف) علامہ راشد سومرو نے کہا کہ جے یو آئی سندھ میں بڑے سرپرائز دے گی،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ہمارا ٹارگٹ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر