
میلبورن کے وکٹوریہ الیون کے خلاف ہونے والے دو روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کے سعود، محمد رضوان اور سلمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
تفصیلات کے مطابق میلبورن کے جنکشن اوول میں پاکستان اور وکٹوریہ الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز سعود شکیل، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 78.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز بنائے۔
پاکستان کی اننگ کے جواب میں وکٹوریہ الیون نے 11 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنا لیے ہیں۔
امام الحق اور عبداللہ شفیق نے 47 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی جو اس وقت ختم ہوگئی جب عبداللہ 26 رنز بنا کر سیم ایلیٹ کی بولنگ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
امام الحق نے کی 37 رنز کی اننگ کھیلی، کھانے کے وقفے تک پاکستان کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے۔
سعود شکیل کی 70 رنز بنا کر اور محمد رضوان 50 رنز بنا کر رٹائر ہوئے، دونوں بیٹسمینوں کی شراکت میں 103 رنز بنے۔
بیٹنگ میں سلمان علی آغا نے بھی جوہر دکھائے اور وہ 51 رنز بنائے۔
وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 33 گیندوں پر 35 رنز کی اننگ کھیلی، پاکستان نے 78.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز بنائے۔
وکٹوریہ کی جوابی اننگ کا آغاز اچھا نہ تھا، شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں اوپنر ول پوکووسکی کو آؤٹ کر دیا۔
پہلے دن کے اختتام پر وکٹوریہ الیون نے 1 وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنا لیے ہیں، مارکس ہیرس 18 اور بلیک تھامسن 25 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News