
وزیراعظم عمران خان سے حکومتی معاشی ٹیم کی ملاقات ہوئی ، جس میں ملکی معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر کورونا کے نتیجے میں ملکی معیشیت کو ممکنہ نقصان پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایشین ترقیاتی بینک کی امداد سے متعلق بھی امور زیر بھی غور کیا گیا ۔
وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو معاشی نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حماد اظہر ورلڈ بینک، ایشین ترقیاتی بینک سے رابطے میں رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قلت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
عمران خان سے حکومتی معاشی ٹیم سے ہونے والی ملاقات میں عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، خسرو بختیار اور عشرت حسین شریک ہوئے۔
کروناوائرس:ایشیائی ترقیاتی بینک کاپاکستان کو 5کروڑڈالر دینےکااعلان
یاد رہے اس سے قبل ا یشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کوکوروناوائرس سےنمٹنےکےلئے 5 کروڑ ڈالرامداد دینے کااعلان کیاہے۔
واضح رہے گزشتہ روز کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان نے عالمی بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے مدد طلب کرلی ہے۔
اے ڈی بی اعلامیے کےمطابق ایشائی ترقیاتی بینک پاکستان کویہ رقم فوری طورپرادا کرے گا جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کوروناوائرس سے نمٹنےکےلیے مجموعی طور پر 35 کروڑڈالرپاکستان کودے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے عالمی بینک سے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 10کروڑ ڈالر زمانگ لیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر زدینے کی حامی بھرلی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چین اور جاپان سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مزید آلات دینے کی درخواست بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News