Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، شدید دُھند کے باعث دہلی ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

Now Reading:

بھارت، شدید دُھند کے باعث دہلی ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی میں سردی کے باعث پڑنے والی شدید دُھند کے باعث متعدد پروازوں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح سے پڑنے والی دھند کی موٹی تہہ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا، دھند کی وجہ سے وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوئی۔

اس سے قبل قومی موسمیاتی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی نے کہا تھا کہ پورے شمالی ہندوستان میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سیلسیس اضافے کا امکان ہے۔

دہلی ہوائی اڈے کے فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم کے مطابق آج ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی کل 11 بین الاقوامی پروازیں اور 5 گھریلو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

تاہم بھارت کے دارالحکومت میں دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی تاخیر کے سلسلے میں وزارت ریلوے کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق پالم میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صفدرجنگ میں 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سخت سردی کے باوجود کئی لوگوں کو ایمس میں نائٹ شیلٹر میں پناہ لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اسی طرح کے مناظر دوسری جگہوں پر بھی دیکھنے کو ملے، جہاں لودھی روڈ کے علاقے میں رات کی پناہ گاہوں میں مقامی افراد بھاری کمبل اور رضائیوں کے اندر محصور ہو کر رہے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر