Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک اور صحافی شہید، تعداد 101 ہوگئی

Now Reading:

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک اور صحافی شہید، تعداد 101 ہوگئی

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں ایک اور صحافی شہید ہوگیا جس سے اب تک شہادت پانے والے صحافیوں کی تعداد 101 ہوگئی ہے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے احمد جمال المدھون الرائے نیوز ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے۔

اسرائیلی فوج نے صحافی احمد جمال المدھون کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری اسرائیلی بمباری کی کوریج کے لیے متاثرہ علاقے میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

گزشتہ روز بھی غزہ میں ایک فلسطینی صحافی محمد ابو ہوائیدے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری فضائی بمباری میں اب تک 50 سے زائد میڈیا ہاؤسز مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں جب کہ 101 صحافی شہید ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب غزہ کی پٹی کی ایک دل دہلانے دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں معصوم بچے زمین پر گِرا ہوا آٹا اپنے ہاتھوں سے سمیٹ کر تھیلوں میں ڈال رہے ہیں۔

اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جہاں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں تو وہیں غزہ میں خوراک اور پانی کی قلت بھی بڑھ گئی ہے، غزہ کے شہری خوراک اور پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by العربية فلسطين (@alarabiya.palestine)

Advertisement

اقوام متحدہ سمیت دیگر 23 عالمی اداروں کی مشترکہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں 5 لاکھ 76 ہزار 600 شہری بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر