اچھی صحت کیلئے ورزش کرنے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟
چین کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو ورزش کرنے پر بونس سے نوازنے کا اعلان کردیا۔
چین میں کاغذ بنانے والی ایک کمپنی ’’ڈانگپو پیپر‘‘ نے اپنے ملازمین کو بونس دینے کے روایتی طریقے کار کو ترک کرتے ہوئے انوکھا اعلان کردیا۔
عموماً کمپنیوں میں کسی بھی ملازم کی سالانہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بونس دینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے لیکن چین کی اس کمپنی نے اپنے ملازمین کے لیے سالانہ نہیں بلکہ ماہانہ بنیادوں پر بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔
چینی کمپنی ڈانگپو پیپر نے روزانہ کی بنیاد پر 2 میل دوڑ لگانے والے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے بونس پروگرام کو ملازمین میں ورزش کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔ جس کا مقصد روزانہ کی بنیاد پر ملازمین میں ورزش کو فروغ دینا ہے۔
کمپنی کی پالیسی کے مطابق ایک ملازم مکمل ماہانہ بونس کا اہل اس وقت ہو گا اگر وہ پورے مہینے 50 کلومیٹر دوڑ مکمل کرلے جبکہ 40 کلومیٹر دوڑنے والے کو بونس کا 60 فیصداور 30 کلومیٹر دوڑنے پر بونس کا 30 فیصد دیا جائے گا۔
دوسری جانب کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کو متعارف کروانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ کوئی بھی کمپنی زیادہ تر تک تب چل سکتی ہے جب اس کے ورکرز فٹ ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
