Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کو غزہ جنگ میں بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے، وزیر اعظم نیتن یاہو

Now Reading:

اسرائیل کو غزہ جنگ میں بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے، وزیر اعظم نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی جنگ ان کی طرف سے بہت بھاری قیمت ادا کی جا رہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق گزشتہ روز 11 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ اس جنگ میں اسرائیل بہت بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ جمعے سے اب تک علاقے میں ایک درجن سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 154 ہو گئی ہے۔

اس اعتراف کے باجود اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ فی الحال جنگ ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

دریں اثنا حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 166 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Advertisement

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 54 ہزار زخمی ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ میں قید یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کو ممکن بنانے کے لیے پوری طاقت کے ساتھ حملے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ واضح رہے کہ یہ ایک طویل جنگ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر