راولپنڈی؛ دھمیال میں گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، عملہ آگ بجھانے میں مصروف
راولپنڈی کے علاقےدھمیال میں گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا۔
ریسکیوحکام کی جانب سے تین فائرٹینڈرزسمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس لائن، آئل لائن اور گھروں کو آگ لگی ہے۔
راولپنڈی: دھمیال میں آئل کمپنی کی پائپ لائن میں دھماکا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #Rawalpindi pic.twitter.com/POAbnN1mQ7— BOL Network (@BOLNETWORK) December 25, 2023
فائرفائٹنگ آپریشن جاری ہے، 12 سے زائد ریسکیو اہلکار موقع پر مصروف عمل ہیں۔ پائپ لائن پھٹنے آگ بھڑک اٹھی، آگ نے قریب کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعہ جوڑیاں گاؤں کے نزدیک سے گزرنے والی اٹک آئل ریفائنری کی لائن لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
