Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو مزید پابند کردیا

Now Reading:

آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو مزید پابند کردیا
عثمان خواجہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو فلسطین کی حمایت میں بیٹ پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے  سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی کی متعدد پابندیوں کے بعد عثمان خواجہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران اپنے بلے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے آرٹیکل ون کا حوالہ اور جوتے پر سیاہ فاختہ کی علامت کے ساتھ  میدان میں نظر آئے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان خواجہ نے بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا  کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

تاہم آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا۔

اس سے قبل  عثمان خواجہ نے پریکٹس سیشن کے دوران جو جوتے پہنے تھے ان پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف نعرے درج تھے   تاہم میچ میں عثمان خواجہ کو جوتے پہننے سے روک دیا گیا تھا۔

Advertisement

بعد ازاں عثمان خواجہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف میدان میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلا تھا جس پر آئی سی سی کے کلوتھنگ اینڈ ایکیوپمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی  کے الزام میں انہیں چارج کر دیا  تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر