Advertisement
Advertisement
Advertisement

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: میچ کے آغاز کا مقررہ وقت تبدیل کردیا گیا

Now Reading:

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: میچ کے آغاز کا مقررہ وقت تبدیل کردیا گیا
باکسنگ ڈے ٹیسٹ

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: میچ کے آغاز کا مقررہ وقت تبدیل کردیا گیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں شروع ہونے والا باکسنگ ڈے ٹیسٹ  میچ کا پہلا روز بارش کے باعث متاثر رہا۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث میچ  کے پہلے روز کئی اوورز  کا  کھیل ضایع ہوگیا جس کا خمیازہ پورا کرنے کے لیے کل سے بقیہ چاروں روز کھیل کا آغاز آدھے گھنٹے قبل ہوگا۔

میلبرن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آسٹریلوی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز بنائے گئے۔ ڈیوڈ وارنر 38  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ 108 کے مجموعی اسکور پر گری جب  عثمان خواجہ 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

پہلے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے  تھے  جب بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ۔

بارش سے کھیل متاثر ہونے سے قبل مارنس لبوشین 14 اور اسٹیو اسمتھ 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر