
ٹیسلا کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں ربوٹ کا انجینئر پر حملہ
ٹیسلا کی گاڑیاں بنانے والی ایک فیکٹری میں روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹن کے قریب گیگا ٹیکساس فیکٹری میں ایک انجینئر پر ایک روبوٹ نے جان لیوا حملہ کیا، جس نے موقع پر موجود 2 لوگوں کو بری طرح خوفزدہ کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کے نئے تیارکردہ حصے اٹھانے پر مامور ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو ناکارہ ٹیسلا روبوٹس کو ٹھیک کرنے کیلئے سافٹ وئیر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔
حملہ آور روبوٹ نے انجنیئر کو زمین پر گرادیا اور دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اوربازو میں گھونپ دیئے جس سے ملازم زخمی ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News