فلم اسٹار ’ریشم‘ کس سے شادی کریں گی؟ بتادیا
نوے کی دہائی میں زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ریشم اپنی پرکشش شخصیت اور انداز کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔
نامور سینئیر اداکارہ ریشم نے ابھی تک شادی نہیں کی لیکن انہوں نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس حوالے سے کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
فلم اسٹار ریشم کا اپنی شادی کے حوالے سے کہنا ہےکہ وہ انڈسٹری میں کسی سے شادی نہیں کریں گی، انڈسٹری سے باہر شادی کریں گی کیونکہ شوبز کی دنیا میں شادیاں زیادہ وقت کے لیے نہیں چلتیں، ان کی مدت ڈیڑھ سے دو سال سے زیادہ نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہاکہ اگر ان کی شادی کسی اچھی جگہ ہوجاتی تو وہ شوبز کو کافی پہلے ہی خیرباد کہہ چکی ہوتیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: شوبز کی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں، اداکارہ ریشم
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مذہب اسلام میں میاں بیوی کے رشتے کو بہت اہمیت حاصل ہے، اللہ تعالیٰ کو میاں بیوی کا رشتہ سب سے زیادہ پسند ہے اور آج کل کے دور میں یہی رشتہ سب سے زیادہ کمزور ہو گیا ہے۔

ریشم کا مزید کہنا ہےکہ وہ اب بھی شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں لیکن اس رشتے کو نبھانے والا ابھی تک انہیں کوئی نہیں ملا۔
واضح رہےکہ ریشم اکثر انٹرویوز میں شادی کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کرتی ہیں ، اس سے قبل انہوں نے سال 2019 کے آغاز میں کہا تھا کہ وہ رواں سال کے اختتام تک شادی کرلیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
