Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل سے ٹرک میں 80 فلسطینیوں کی بھیجی گئی لاشوں سے اعضاء غائب

Now Reading:

اسرائیل سے ٹرک میں 80 فلسطینیوں کی بھیجی گئی لاشوں سے اعضاء غائب

اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران غزہ میں شہید ہونے والے 80 فلسطینیوں کی لاشیں ایک ٹرک میں جنوبی غزہ لائی گئیں جن میں متعدد لاشوں کے اعضا بھی نکالے گئے تھے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران مارے جانے والے 80 فلسینیوں کی لاشیں ایک ٹرک میں جنوبی غزہ لائی گئیں۔

غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے فلسطینیوں کی لاشیں وصول کی گئی اور ان کی اجتماعی تدفین کے لیے غزہ کے علاقے رفح میں ایک بڑی قبر بنائی گئی۔ وزارت صحت کے حکام نے ان لاشوں کی تدفین بلڈوزر کے ذریعے کی، (جو ایک نیلے تھیلے میں باندھی گئی تھی جو آگے سے ایک بند رکھا گیا تھا) ۔

رفح شہر کے محمد یوسف النجار ہسپتال کے ڈائریکٹر  کا کہنا تھا کہ ہمیں اقوام متحدہ کی جانب سے پہلے ہی اطلاع مل گئی تھی کہ اسرائیل کی جانب سے تقریباً 80 لاشوں کو ایک ٹرک کے ذریعے بھیجوایا جارہا ہے تاہم ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ان لاشوں کی بے حرمتی کی گئی ہوگی۔ متعدد لاشوں سے اعضا بھی چرائے گئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب غزہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 100 سے زائد حملے کرکے مزید 240 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر  پر بھی بمباری کی گئی، اسرائیلی بمباری سے ہلال احمر ہیڈکوارٹرز میں متعدد شہادتوں کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 20 ہزار 977 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہدا اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر