
بھارت کے دارالحکومت دہلی اور شمالی بھارت کے دیگر حصوں میں شدید سردی اور شدید دھند کی وجہ سے سفری افراتفری پھیل گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی شہر میں 100 سے زیادہ پروازیں اور 25 ٹرینیں خراب حد نگاہ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔
دہلی میں موسم کے اب تک کے سب سے دھند والے دنوں میں سے ایک دیکھا گیا، آج حد نگاہ 50 میٹر سے نیچے گر گئی۔
صبح دھند کی موٹی چادر نے ٹریفک کو رینگنے پر مجبور کردیا اور کچھ حصوں میں حادثات بھی ہوئے۔
شمالی بھارت کے دیگر حصوں سے بھی حادثات کی اطلاع ملی ہے۔
پڑوسی ریاست اتر پردیش میں بدھ کی صبح ایک اہم ایکسپریس وے پر شدید دھند کی وجہ سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
اترپردیش میں ایک دھندلی سڑک پر ایک کار کے ٹوٹے ہوئے حصے پڑے ہوئے دکھائی دیئے اس حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
سال کے اس وقت اس علاقے میں گھنی دھند عام ہے کیونکہ شمالی اور وسطی بھارت کے مختلف حصوں میں سردی کی لہریں آتی ہیں۔
شمالی ریاستوں پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی سرد موسم جاری ہے۔
بھارت کے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھند کا سلسلہ آئندہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔
اپنی ایڈوائزری میں بھارتی محکمہ موسمیات نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت محتاط رہیں اور سڑکوں پر حد نگاہ بڑھانے کے لیے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
ایڈوائزری میں لوگوں سے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک کوئی ہنگامی صورتحال نہ ہو باہر جانے سے گریز کریں اور باہر نکلتے وقت اپنے چہرے کو مناسب طریقے سے ڈھانپیں۔
شدید سردی خاص طور پر بھارت کی بے گھر آبادی کے لئے مشکل ہے، جو اکثر سڑک کے کنارے اور ریلوے اسٹیشنوں پر سوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News