Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ پر بات چیت

Now Reading:

فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ پر بات چیت
فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ پر بات چیت

فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ پر بات چیت

فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں غزہ پر بات چیت ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایما نویل میکرون کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں فریقین کے درمیان غزہ کی صورت حال پر گفتگو ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ سے واپس آنے والے فوجی صحت عامہ کے لیے خطرہ قرار

Advertisement

رپورٹ کے مطابق ایما نویل میکرون نے غزہ میں دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اردن کے ساتھ مل کر غزہ میں طبی سہولیات کے لیے کام کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور فرانس دیرینہ اتحادی ہیں اور غزہ جنگ کے آغاز سے ہی فرانس نے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کیا تھا۔

پچھلے ہفتے ہی فرانسیسی صدر نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا جو ڈھائی ماہ کے دوران اسرائیل کا تیسرا دورہ تھا۔

Advertisement

نئے منظر نامے میں فرانس بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کے خلاف اسرائیل اور اس کے دوسرے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کھڑا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں فرانس نے لبنانی سرحد کے ساتھ بھی اسرائیلی سیکیورٹی کے لیے خدمات انجام دینے کا وعدہ کیا ہے جس پر نیتن یاہو نے ان کا شکریہ ادا بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر