Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کورونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

Now Reading:

پاکستان میں کورونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق
پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا ، خیبر پختونخوا حکومت نے مردان  میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت خیبرپختونخوا  تیمور سلیم جھگڑانے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کرونا سے ہلاکت کی تصدیق کردی۔

Advertisement

اپنے پیغام میں وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ  مردان میں کرونا سے ایک مریض کی ہلاکت پر افسوس ہوا۔

اس سے قبل مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مردان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جان کی بازی ہار گیا۔

پاکستان میں کوروناوائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 299 ہوگئی

 اجمل وزیر   نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ شخص 9 مارچ کو سعودی عرب سے پاکستان آیا تھاجبکہ 17 مارچ کو سعادت خان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا

 مشیر اطلاعات آجمل وزیر نے مزید کہا کہ مرنے والے شخص سعادت خان کی عمر 50 سال تھی اور ان  کا تعلق مانگاہ سے تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے آج 61  افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 36  ، اسلام آباد میں 3، گلگت بلتستان میں 10، پنجاب میں 2 ، خیبرپختونخوا میں 3  جبکہ بلوچستان میں  6 اور آزاد کشمیر میں 1 کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 299 تک پہنچ گئی ہے۔۔

پاکستان میں متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 208،  بلوچستان میں 23  ، خیبرپختونخوا میں 19  ،اسلام آباد میں 7، گلگت بلتستان میں 13  ،پنجاب میں  28اور آزاد کشمیر میں 1 مریض موجودہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر میر پور آزاد کشمیر کا کہنا تھا  کہ میر پور آئسولیشن وارڈ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہےجبکہ متاثرہ شخص 14 دن قبل ایران سے تفتان آیا تھا، متاثرہ شخص کو 4 دن سے میر پور آئسولیشن وارڈ میں رکھا ہواتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر