Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابراعظم مستقل مزاجی کے ساتھ کارکردگی دکھاتے ہیں، شاہد آفریدی

Now Reading:

بابراعظم مستقل مزاجی کے ساتھ کارکردگی دکھاتے ہیں، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بابراعظم بہت مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارمنس دیتے ہیں جو میں نے بہت کم دیکھا ہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم جیسا کھلاڑی نہیں دیکھا جو مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھاتا رہے تاہم کسی کی خراب فارم کی وجہ سے اسے پوری سیریز میں باہر نہیں بٹھایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آؤٹ آف فارم کھلاڑی کو ایک دو میچوں کے لیے تو آرام دیا جاسکتا ہے لیکن پوری سیزیز سے باہر نہیں کیا جاسکتا جب کہ شاہین آفریدی، محمد رضوان اور بابراعظم بڑے کھلاڑی ہیں، انہوں نے پاکستان کو پہلے بھی میچز جتوائے ہیں اور آگے بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی جوڑی کو سب نے مس کیا، ان کی جوڑی بہت کامیاب چل رہی تھی لیکن پھر نسیم شاہ انجرڈ ہوگئے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے مجھے اپنی انجری کے حوالے سے کبھی کچھ نہیں بتایا اور اگر کوئی فاسٹ بولر انجری کا شکار ہے تو وہ کرکٹ کھیل ہی نہیں سکتا، کیوں کہ ہر میچ میں پرفارم کرنا اور لمبے اسپیل کروانا ممکن نہیں ہوتا۔

Advertisement

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد حارث کو سلیکٹ نہ کرنے سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ نیا سیٹ اپ آیا ہے، محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، امید کرتے ہیں وہ اچھی سلیکشن کریں گے اور ایسے فیصلے لیں گے جس سے ٹیم اور ملک کا فائدہ ہو لیکن اب جو ٹیم سلیکٹ ہوگئی ہے ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

حارث رؤف سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث رؤف میلبرن ٹیسٹ کی کنڈیشنز میں بولنگ کراتے تو ضرور انجوائے کرتے لیکن وہ سیریز نہیں کھیل رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر