 
                                                      
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری 2024 کو بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ بیان کے مطابق یکم جنوری 2024 ’بینک تعطیل‘ کے موقع پر بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند ہوں گے۔
جاری کردہ بیان کے مطابق تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے /مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے البتہ بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔
واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز کے پہلے روز ملک بھر کے بینک بند رہتے ہیں اور وہ اپنے صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 