Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپال طیارہ حادثہ کی وجہ سامنے آ گئی، جان لیوا حادثہ پائلٹ کی غلطی قرار

Now Reading:

نیپال طیارہ حادثہ کی وجہ سامنے آ گئی، جان لیوا حادثہ پائلٹ کی غلطی قرار

نیپال میں ہونے والے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق حادثہ پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے ہوا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق رواں سال جنوری میں نیپال میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں دو نوزائیدہ بچوں سمیت 72 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یتی ایئر لائن کی پرواز 15 جنوری کو دارالحکومت کھٹمنڈو سے سیاحتی شہر پوکھرا کے لیے اڑان بھر رہی تھی۔

یہ گزشتہ 30 برسوں میں ملک کا سب سے مہلک طیارہ حادثہ ہے۔

15 جنوری کو اے ٹی آر 72 طیارے پر مشتمل پرواز کھٹمنڈو اور پوکھرا کے درمیان پرواز کے عملے کا تیسرا سیکٹر تھا۔

Advertisement

نجی ملکیت کا طیارہ ہوائی اڈے سے صرف 1.5 کلومیٹر (0.9 میل) دور دریائے سیتی کی کھائی میں گر کر تباہ ہوا، جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں سیکڑوں نیپالی فوجی شامل تھے۔

تحقیقاتی پینل کے رکن ایروناٹیکل انجینئر دیپک پرساد بستولا نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طیارے نے اپنی رفتار کی وجہ سے زمین سے ٹکرانے سے قبل 49 سیکنڈ تک پرواز کی۔

ایروناٹیکل انجینئر دیپک پرساد بستولا نے وضاحت کی کہ پائلٹوں نے ممکنہ طور پر فلیپ لیور کا انتخاب کرنے کے بجائے بجلی کے لیور کو آف کر دیا تھا جس کی وجہ سے انجن کو طاقت ملنا بند ہو گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں انجن پروپیلرز کو جان بوجھ کر بند کرنے کے بعد جہاز کا عملہ کریو الرٹنگ پینل کی تنبیہ کے باوجود مسئلے کی نشاندہی کرنے اور اصلاحی اقدامات کرنے میں ناکام رہا۔

رپورٹ میں مناسب تکنیکی اور مہارت پر مبنی تربیت کی کمی، زیادہ کام کا بوجھ اور تناؤ، اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی عدم تعمیل کو حادثے کے عوامل کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارے کی مناسب دیکھ بھال کی گئی تھی، اس میں کوئی نقائص نہیں تھے اور کاک پٹ کے عملے کو نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق اہل بنایا گیا تھا۔

Advertisement

امریکہ، کینیڈا، فرانس اور سنگاپور کے ایک درجن سے زائد تفتیش کار طیارے حادثے کی تحقیقات میں شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر