ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان کی تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دے کر 100 فیصد پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 -25 کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بنگلا دیش 50،50 فیصد پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری سے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان کی 45.83 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ بھارت کی 38.89 فیصد پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے۔
ویسٹ انڈیز 16.67 فیصد پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، انگلینڈ 15 فیصد پوائنٹس ساتھ آٹھویں اور سری لنکابغیر کسی پوائنٹ کے نویں پوزیشن پر ہے۔
https://twitter.com/ICC/status/1740780054953484601
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
