Advertisement
Advertisement
Advertisement

افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو نئے سال کی مبارکباد

Now Reading:

افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو نئے سال کی مبارکباد
آرمی چیف

افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو نئے سال کی مبارکباد

افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواج پاکستان نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مشکل مگر اہم ترین سال 2023 اختتام کو پہنچا، سال 2024 اندرونی و بیرونی طور پر پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا سال ہوگا، افواج پاکستان مادر وطن کی خدمت کے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان نے کہا کہ پاکستان ان گنت نعمتوں اور مواقع سے بھرپور ملک ہے، بے شک ہماری عظیم قوم پاکستان کے خوابوں اور قوم کی توقعات کے مطابق عروج حاصل کرے گی، یقینا ایک روشن مستقبل آنے والی نسلوں کا منتظر ہے، انشاءاللہ

افواج پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق ہم فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اور ان کے لئے دعاگو ہیں، امید کرتے ہیں کہ سال نو فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ظالمانہ حکومتوں سے نجات دلائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج قومی فوج کے طور پر ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی، افواج پاکستان کو پاکستان کے عوام سے اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے، افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، کوئی بھی پاکستان کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر