Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی امیدوں اور نئے عزائم کیساتھ پاکستان میں سال نو 2024ء کا آغاز

Now Reading:

نئی امیدوں اور نئے عزائم کیساتھ پاکستان میں سال نو 2024ء کا آغاز

نئی امیدوں اور نئے عزائم کیساتھ پاکستان میں سال نو 2024ء کا آغاز

دنیا بھر کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی نئی امیدوں، نئے خواب اور نئے عزائم کے ساتھ سال 2024ء کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نئے سال 2024 کا استقبال انتہائی سادگی سے کیا جارہا ہے اس موقع پر فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔

تمام پاکستانی فلطسینوں سے اظہاریکجتی کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ غزہ فلسطینیوں کو ہر قسم کے ظلم سے جلد نجات ملے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا حق ملے۔ آمین

علاوہ ازیں کراچی سمیت ملک بھر میں سال نو کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ کراچی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود بعض علاقوں میں 12 بجے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی بھی ہوئی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ کورنگی پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا سال نو 2024ء کے آغاز پر پیغام

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو 2024ء کے آغاز پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال نو کے آغاز پر پوری پاکستانی قوم، امت مسلمہ اور عالمی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہوں کہ آنے والا سال پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کیلئے خوشحالی، سیاسی اور معاشی استحکام لائے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر ہمیں فلسطین میں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے، فلسطینی عوام اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملوں کا مسلسل سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات، کرے اور فلسطین میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے کام کرے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں فکر مند ہوں، کشمیری عوام قابض بھارتی افواج کے مظالم اور طویل ترین محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے عالمی برادری  دیرینہ تنازعات کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کاوشوں اور اُمت کے اندر اتحاد و اتفاق کی دعا بھی کرتا ہوں، میں پاکستان میں معاشی ترقی، بین المذاہب ہم آہنگی، درگزر، رواداری اور باہمی احترام کیلئے بھی دعا گو ہوں، اللہ کرے کہ سال 2024ء نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ سال نو کا استقبال اس اُمید اور عزم کے ساتھ کریں کہ ایسی دنیا بنائیں گے جہاں تنازعات اور جنگیں نہ ہوں، ایسی دنیا کیلئے کام کریں جہاں انصاف، امن، خوشحالی اور ہمدردی کا دور دورہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر