Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’افغانستان مطلوب دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے‘‘

Now Reading:

’’افغانستان مطلوب دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے‘‘
نگراں وزیراطلاعات بلوچستان

’’افغانستان مطلوب دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے‘‘

جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان مطلوب دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے۔

کوئٹہ میں نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے تانےبانے افغانستان سے ملتے ہیں۔ افغانستان کا یہ رویہ دنیا بھرکے لئے خطرہ ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان دنیا بھرمیں دہشت گردی کو ایکسپورٹ کررہا ہے۔ افغانستان کو تمام دہشتگردوں کے نام دیے جا چکے ہیں۔ افغانستان مطلوب دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ 2023 پاکستان کے تاریخ میں اہم سال تھا، سیکیورٹی فورسزنے 566 دہشت گردوں کو مار گرایا، سال 2023 میں5 ہزاردہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا، ملکی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں امن کی خاطر 260 پاک جوج کے جوانوں سمیت 1 ہزار سے زاہد افراد نے جان کا نذرانہ پیش کیا، 2023 میں ملک بھر میں 18 ہزار 736 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، کارروائیوں کے دوران 5 ہزار 161 سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کے مؤثرحکمت عملی کے باعث گلزارامام شمبے، سرفرازبنگلزئی بلوچ نیشنل آرمی کے کمانڈر قومی دھارے میں شامل ہوئے، خیبر پختونخوا میں 1942 آپریشنز کے دوران 447 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، پنجاب میں 190، گلگت بلتستان میں 14، سندھ میں 1987 انٹیلیجنس بیس آپریشن کئے گئے، 2024 میں سندھ میں 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر