
مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی میں ریلوے نے تاریخ ساز کمائی کرلی
لاہور: مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی میں ریلوے نے تاریخ ساز 41 ارب روپے کمائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے چھ ماہ میں 41 ارب روپے کمائے ہیں جب کہ پچھلے سال یہ آمدنی 28 ارب تھی۔
سی ای او ریلوے عامر بلوچ کہتے ہیں دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے ریکارڈ آمدن کا حصول ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی محنت اور لگن سے پورے سال کا ٹارگٹ گیارہ ماہ میں ہی حاصل کرلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کے آغاز سے معاملات مزید بہتر ہوجائیں گے جب کہ تنخواہوں میں تاخیر میں بھی کمی ہوئی ہے اور ادائیگی کو اپنے وقت پر لے آئیں گے۔
عامر بلوچ نے مزید کہا کہ اس سال سروسز میں مزید بہتری لائیں گے، سفری سہولیات میں بھی اضافہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News