Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوکیو ایئرپورٹ پر 367 مسافروں سے بھرا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا

Now Reading:

ٹوکیو ایئرپورٹ پر 367 مسافروں سے بھرا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا
جاپان

ٹوکیو ایئرپورٹ پر 367 مسافروں سے بھرا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا

ٹوکیو ایئرپورٹ پر 367  مسافروں سے بھرا جاپان ایئر لائن کا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق   جاپان ایئر لائن کا ایک طیارہ منگل کی شام ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر لینڈ نگ  کے چند لمحوں بعد ہی رن وے پر  کھڑے کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا۔

چونکا دینے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو آگ نے مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جاپانی حکام کے مطابق   ہوکائیڈو سے اڑان بھرنے والے طیارے میں 367 مسافر سوار تھے۔

فوٹیج میں طیارے کو آگ میں لپٹے اور مسافروں کو طیارے سے نکل کر رن وے پر دوڑتے ہوئے محفوظ مقام کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جاپان ایئر لائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  طیارے میں سوار تمام 367 مسافروں کو تباہ شدہ طیارے سے کامیابی کے ساتھ  بحفاظت نکال لیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر