Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر پریس کانفرنس کے دوران چاقو حملے میں زخمی

Now Reading:

جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر پریس کانفرنس کے دوران چاقو حملے میں زخمی
جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر پریس کانفرنس کے دوران چاقو حملے میں زخمی

جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر پریس کانفرنس کے دوران چاقو حملے میں زخمی

جنوبی کوریا کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما لی جے میونگ ایک پریس کانفرنس کے دوران چاقو حملے میں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما لی جے میونگ ساحلی شہربوسان کے دورے پر تھے کہ ایک شخص نے ان کی گردن میں چاقو گھونپ دیا۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر کو بے ہوشی کی حالت میں  فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور آٹوگراف لینے کے بہانے اپوزیشن رہنما کے قریب آیا اور حملہ کردیا جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 60 سال کے قریب ہے جس نے تقریباً 18 سینٹی میٹر کے چاقو کا استعمال کیا جس کا بلیڈ 13 سینٹی میٹر کا تھا جب کہ حملہ آور نے چاقو کو آن لائن خریدا تھا۔

Advertisement

خبر رساں ادارے نے بتایا کہ حملہ آور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عینی شاہد کہتے ہیں ’’جب لی جے میونگ اپنی گاڑی کی جانب جارہے تھے تو حملہ آور نے آٹوگراف مانگا‘‘۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن پارلیمان کوون چل سیونگ نے بوسان میں اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے جو جمہوریت کے لیے خطرہ ہے اور یہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر