Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے باوجود راولپنڈی میں اسکولز کھل گئے

Now Reading:

موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے باوجود راولپنڈی میں اسکولز کھل گئے
تعلیمی اداروں

پنجاب حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے باوجود راولپنڈی میں متعدد پرائیویٹ اسکولز کھل گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں متعدد پرائیویٹ اسکولز نے پنجاب حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکولز کھول دیے اور شدید سردی اور دھند کے باوجود بچے اسکول جانے پر مجبور ہیں۔

یاد رہے کہ سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس پر صوبائی حکومت نے صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات میں چند دن کی توسیع کردی گئی۔

تاہم اب کچھ اسکولوں کی جانب سے صوبائی حکومت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر پرائیویٹ اسکولز کی من مانیوں سے تنگ والدین نے پنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری کو ختم ہورہی تھیں اور دو جنوری سے اسکولز اور کالجز نے کھلنا تھا تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات میں 9 جنوری تک توسیع کی گئی جس کے بعد سرکاری اور نجی اسکولز نے 10 جنوری سے کھلنا تھا۔

Advertisement

اس سے قبل موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع پر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان بھی تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعطیلات میں توسیع سے میٹرک کے طلباء وطالبات کی پڑھائی انتہائی متاثر ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد اسکولز کی جانب سے تعطیلات میں اضافہ نہ کیے جانے کی وجہ خود حکومت بن رہی ہے کیوں کہ صوبائی حکومت نے سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر